مارچ کا مہینہ ایک ستارے کیلئے خطرناک ثابت ہوگا؟ ماہرین کی پیشگوئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )رواں سال کا تیسرا مہینہ شروع ہونے والا ہے، مستقبل کے بارے میں ویسے تو کوئی نہیں جان سکتا لیکن ماہر علم نجوم ستاروں کی روشنی میں کچھ پیشگوئیاں ضرور کرتے ہیں ، ایسے ہی اب پیشگوئی کی گئی ہے جس کے مطابق ماہ مارچ کسی ایک ستارے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ماہرین نے مارچ کے مہینے کے حوالے سے کچھ لوگوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے اور انہیں تنبیہ کی ہے کہ اس ماہ انہیں خاصہ چوکنا رہنا ہوگا اور ہر قدم پھونک پھونک کر اٹھانا ہوگا، 12 میں سے ایک ستارے کے لیے یہ مہینہ بالکل اچھا ثابت نہیں ہوگا، اس کے علاوہ دو ستاروں کے لیے مارچ بد قسمت رہے گا لیکن اس کی نوعیت اس پہلے والے کی طرح نہیں ہوگی۔
ماہرین کے مطابق ستارہ برج حوت (Pisces) والے افراد کیلئے فروری کا مہینہ اچھا ثابت ہوا لیکن اب مارچ ان کے لیے کچھ خاص ثابت نہیں ہوگا۔
ماہرین کے مطابق 2023 برج حوت کے افراد کے لیے ایک چیلنجنگ سال ثابت ہونے والا ہے اور مارچ اس کی شروعات ہے۔
ماہِ مارچ کسی حقیقی تبدیلی کے آغاز کی نشان دہی کرے گا۔حوت کے لیے یہ مہینہ کچھ نئے سبق سیکھنے کا ہوگا، ستاروں کی روشنی میں مارچ کی 27 تاریخ ان افراد کے لیے سب سے زیادہ ناخوشگوار ثابت ہوگی۔اس کے علاوہ برج جدی (Capricorn)، اور برج عقرب (Scorpio) کے لیے بھی مارچ کا مہینہ کچھ خاص ثابت نہیں ہوگا لیکن حوت کی طرح ان کے لیے زیادہ مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ برج جدی کے لیے مارچ کی 27 اور عقرب کے لیے مارچ کی 23 تاریخ خطرناک ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں