شوہر کا بیوی سے اظہار محبت کا انوکھا انداز، میرج سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنوا لیا

پاکستان ٹائم مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک شوہر نے اپنی بیوی سے اظہار محبت کے لیے میرج سرٹیفکیٹ کو ہی اپنے ہاتھ پر ٹیٹو کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے شخص وال نے میرج سرٹیفکیٹ کو اپنے ہاتھ پر ہی ٹیٹو کر لیا ہے اور پھر اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
مزید تفصیلات کے مطابق وال کو یہ ٹیٹو بنانے میں 8 گھنٹے لگے۔ وال کی بیوی ان کے ہاتھ پر میرج سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو دیکھ کر پہلے حیران ہوئی تاہم بعد میں ان کی خوشی کی انتہاءنہ رہی۔
اس حوالے سے ٹیٹوآرٹسٹ کا کہنا تھا کہ اس نے پہلی مرتبہ کسی میرج سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں