لاہور کے 30 خواجہ سراﺅں نے مدرسے میں ناظرہ قرآن مکمل کر لیا

پاکستان ٹائم کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے 30 خواجہ سراﺅں نے قرآن پاک ناظرہ پر مکمل کر لیا ہے۔ جس مدرسے میں یہ خواجہ سرا قرآن کی تعلیم حاصل کر رہے تھے باس کی جانب سے انہیں قرآن کی پڑھائی مکمل پر قرآن پاک کے نسخے تحفے کے طور پر دیئے گئے۔
پاکستان ٹائم کے رپورٹر کے مطابق جوہر ٹاﺅن لاہور میں پہلی بار خواجہ سرا برادری کے لیے قرآن کلاسزکا آغاز کیا گیا تھا۔ اس سلسلے کے آغاز سے لے ایک سال کے عرصہ میں 30 خواجہ سراﺅں نے قرآن پاک پڑھنے سمیت مذہبی تعلیم مکمل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سراﺅں کی ویلفیئر کے لیے سرگرم انوشہ طاہر بٹ نے خواجہ سرا برادری کے لیے قرآن کلاسز کا آغاز کیا تھا۔ انوشہ طاہر بٹ اس حوالے سے بتاتی ہیں کہ خواجہ سرا برادری کی ناچ گانے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی ایک وجہ دینی تعلیمات سے دوری بھی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہی وجوہات کی بنا پر انہوں نے خواجہ سراکمیونٹی کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سازی کا کام شروع کیا تھا۔
اس ھوالے سے قرآن کی تعلیم مکمل کرنے والے خواجہ سراﺅ|ں کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بے حد خوش قسمت سمجھتے ہیں اور بہت خوش ہیں کہ انہوں نے آج قرآن کی تعلیم مکمل کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں