16 گھنٹے پرواز بھرنے والا جہاز اسی مقام پر واپس آگیا جہاں سے پرواز بھری تھی

پاکستان ٹائم نیوز ڈیسک کے مطابق نیوزی لینڈ سے امریکا جانے والا طیارہ 16 گھنٹے کی پرواز کے بعد واپس اسی مقام پر پہنچا جہاں سے پرواز بھری تھی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے ا±ڑان بھرنے والی ایئر نیوزی لینڈ کی فلائٹ 16 گھنٹے کی مسافت طے کرنے کے بعد امریکا پہنچی تو اسے واپس جانے کا کہہ دیا گیا اور یوں طیارہ واپس آکلینڈ دوبارہ واپس آگیا۔
اس حوالے سے ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ امریکی ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر آتشزدگی کی وجہ سے پرواز کو کسی اور ایئرپورٹ لے جانے کا حکم ملا تاہم کسی دوسرے امریکی ہوائی اڈے پر اترنے سے کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پڑ رہی تھی اس لیے طیارے کو واپس لانا پڑا۔ اگی کسی اور امریکی ایئرپورٹ پر طیارہ اترتا تو کئی دنوں تک طیارے کو دوبارہ اڑان بھرنے کی اجازت نہ مل پاتی اس لئے دوبارہ یوٹرن لینا مناسب سمجھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں