اسلام آباد میں خوف پھیلانے والا تیندوا پالتو نکلا

اسلام آباد کے رہائیشی علاقے میں تیندوا کے ازاد گھومنے پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات کا اغاز کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس ہاو¿سنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک گھر میں تیندوا گھس ا?یا تھا جس سے رہائشی افراد خوف زدہ ہوگئےتھے تاہم رات گئے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے 6 گھنٹوں بعد قابو کرلیا تھا۔
ا?ج اسلام ا?باد پولیس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 اور 289 کے تحت تھانہ سہالہ میں درج کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ چیتا کسی نامعلوم شخص نے گھر میں پالا ہوا تھا، ملزم نے خطرناک جانور رکھ کر شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا، ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے تیندوے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات اسلام ا?باد کے نجی چڑیا گھر سے فرار ہونے والے تیندوا زندہ ہے اور جانوروں کی ریسکیو سینٹر میں خیریت سے ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’6 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد تیندوے کو قابو کیا گیا اس دوران وائلڈ لائف عملے کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ہے، نجی چڑیا گھروں کو بند کیا جائے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں