نوکری کے امیدواروں نے چہرے کو نقاب سے کیوں ڈھانپا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

چائنہ میںنوکری کے لئے آئے افراد نے انٹرویو کے دوران اپنا چہرہ ماسک سے ڈھانپے رکھا۔ جس ادارے میں انٹرویو دینے کے لئے نمائندے آئے تھے اس کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم ظاہری شکل و ہیئت کی بجائے خالص قابلیت کو اہمیت دیتے ہیں جس کے لئے یہ ایک انوکھا تجربہ کیا گیا۔ اس تجربے کے مطابق نوکری کے امیدوار خواتین و حضرات نے ماسک پہن کر انٹرویو دیا جبکہ انٹرویو کرنے والے افسر نے بھی ماسک پہن کر شرکت کی۔اس کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ انٹرویو لینے والے شکل و صورت دیکھ کر نوکری نہ دے بلکہ امیدوار کے تجربے اور سکلز کی بنیاد پر اسے نوکری دے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ، صارفین کا کہنا تھا کہ اس طریقے کے ذریعے ظاہری خدوخال کی بجائے کسی شخص کی حقیقی قابلیت کھوجنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کئی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمپنی یہ سب اپنی مشہوری کے لئے کیا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے اسی طریقہ کار پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگوں کو نوکری پر رکھا گیا اور یہ ثابت کیا گیا کہ یہ مشہوری کے لئے نہیں تھا بلکہ حقیقت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں