پاکستانیوں کی حساس معلومات چوری کرنے کے لئے بھارتی ہیکرز سرگرم

اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی ہیکرز پاکستانیوں کی حساس معلومات چرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔
’پاکستان ٹائم ‘کے مطابق حکومت نے صوبوں،وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کو نئی ایڈوائزری جاری کی ہے،جس میں ”سائیڈ ونڈر“نامی بھارتی ہیکر گروپ کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔وفاق کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ”ایڈوانس پرسسٹنٹ تھریٹ“(اے پی ٹی) گروپ ویب سائٹس،ای میلز اور موبائل ایپلیکشنز کے ذریعے سائبر حملے کرتا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ بروقت موبائل اور کمپیوٹر سسٹمز کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔مراسلے میں سارش کی گئی ہے کہ موبائل اور میلنگ اکاوئنٹس کیلئے الگ اور پیچیدہ پاسورڈز استعمال کئے جائیں۔حملوں کیلئے نادرا اور پاکستانی فضائیہ جیسی ویب سائٹس کی شناخت کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں