کراچی (کامرس رپورٹر)ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا،انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 234 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔تین کاروباری دنوں میں ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا ہوچکا ہے،ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 740 ارب روپے کمی بھی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھا 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے کا ہو گیا تھا۔