سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر دوبارہ حاصل کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے 16 اگست سے اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پاک سوزکی کی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 75 ہزار فی یونٹ سے ایک لاکھ 99 ہزار فی یونٹ تک کی کمی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی نے اپنی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے،سوزوکی کمپنی کی گاڑیوں میں 75 ہزار روپے سے ایک لاکھ 99 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔کمپنی نے یکم جولائی سے گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ بند کی ہوئی ہوئی ہے۔قبل ازیں، کمپنی نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو جواز بنا کر اگست کے پہلے ہفتے میں قیمتوں میں 3 لاکھ 14 ہزار روپے سے لے کر 6 لاکھ 61 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔پاک سوزوکی نے پارٹس کی قلت کے باعث 18 اور 19 اگست کو اپنے کار پروڈکشن پلانٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھاتاہم، منگل کو ایک سٹاک فائلنگ میں کمپنی نے کہا کہ موٹر سائیکل پلانٹ فعال رہے گا۔سوزوکی کمپنی نے آلٹو وی ایک کی قیمت میں 90 ہزار، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 16 ہزار، کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 45 ہزار، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں ایک لاکھ 35 ہزار، کلٹکس ای ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار، ویگین آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 47 ہزار، ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت میں ایک لاکھ 35 ہزار اور ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 28 ہزار فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔سوفٹ جی ایل مینول کی قیمت میں ایک لاکھ 69 ہزار، سوفٹ جی ایل سی وی ٹی ایک لاکھ 79 ہزار، سوفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں ایک لاکھ 99 ہزار، بولان وی ایکس کی قیمت میں 79 ہزار، بولان کارگو کی قیمت میں 79 ہزار اور راوی کی قیمت میں 75 ہزار کمی کی گئی ہے۔کمپنی کے اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے ہو چکا ہے۔دوسری طرف آٹو دیلرز کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی حالیہ دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔خیال رہے 15 اگست کو ٹویوٹا کمپنی نے بھی اپنی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی تھی۔کمپنی کے اعلان کردہ نئی قیمتوں کے مطابق ٹویوٹا نے اپنی مختلف ماڈل کی قیمتوں میں دو لاکھ 60 ہزار فی یونٹ سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے فی یونٹس تک کمی کی تھی۔ٹویوٹا کے ہیلکس ریو کے ماڈل کی مختلف ویریئنٹ کی قیمتوں میں چھ لاکھ 50 ہزار سے لے کر 8 لاکھ 20 ہزار تک کی کمی کی گئی تھی۔اس طرح ٹویوٹا فارچونر ماڈل کی مختلف ویریئنٹ کی قیمتوں میں 9 لاکھ 10 ہزار سے لے کر 11 لاکھ 40 ہزار تک کی کمی کی گئی تھی۔ٹویوٹا یارس ماڈل کی مختلف ویریئنٹ کی قیمتوں میں دو لاکھ 60 ہزار سے لے کر 3 لاکھ 10 ہزار تک کمی کی گئی تھی۔کمپنی نے ٹویوٹا کرولا ماڈل کی مختلف ویریئنٹ کی قیمتوں میں تین لاکھ 30 ہزار سے لے کر چار لاکھ 40 ہزار تک کمی کی تھی۔نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اگست سے ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں