سب سے زیادہ دانتوں والی خاتون ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

سب سے زیادہ دانتوں والی خاتون ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی کلپنا بالن نے دنیا کی سب سے زیادہ دانتوں والی خاتون ہونے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 26 سالہ کلپنا بالن کے منہ میں دانتوں کی تعداد عام انسان کے دانتوں کی اوسط تعداد 32 سے زیادہ ہے۔کلپنا بالن کے نچلے جبڑے میں 4 جبکہ اوپر کے جبڑے میں 2 اضافی دانت ہیں یعنی ان کے منہ میں ک±ل 38 دانت ہیں۔اس حوالے سے کلپنا بالن نے بتایا کہ میرے منہ میں یہ اضافی دانت کم عمری میں نکلنے شروع ہوئے جنہیں میں نکلوانا چاہتی تھی لیکن ڈاکٹرز نے مجھے مشورہ دیا کہ اس طرح ان دانتوں کو نکالنا آسان نہیں ہے اس لیے مجھے اپنے دانتوں کو نکلوانے سے پہلے کچھ عرصہ انتظار کرنا چاہیے تاکہ میرے یہ اضافی دانت مکمل طور پر نکل آئیں۔انہوں نے بتایا کہ جب دانت پوری طرح نکل آئے تو میں نے دانتوں کو نہ نکلوانے کا فیصلہ کیا کیوں مجھے دانت نکلواتے ہوئے ہونے والی تکلیف سے ڈر لگ رہا تھا۔کلپنا بالن نے منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے پر کہا کہ میں گینیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں، یہ میری زندگی بھر کی کامیابی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں