A judge was killed for resisting a robbery incident in a housing society

ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر جج قتل

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی کی ہاوﺅسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنانا چاہتے تھے لیکن مزاحمت کرنے پر جج کو قتل کردیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مقتول سیشن جج سردار امجد اسحاق کا تعلق آزادکشمیر عدلیہ سے تھا۔ واقعہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں پیش ا?یا جہاں رات گئے ڈاکو آزاد کشمیر عدلیہ کے سیشن جج سردار امجد اسحاق کے گھر میں داخل ہوئے اوراہلخانہ کو یر غمال بنالیا۔سردار امجد اسحاق کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی ، گولی سیشن جج کے سینے میں لگی ، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں