عمران خان کی سزا اور گرفتاری،تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سیشن جج ہمایوں دلاور کا فیصلہ متعصبانہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا اور اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ فوجداری کیس عمران خان کو 3سال قید،1لاکھ جرمانہ
ترجمان تحریک انصاف نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظامِ عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبّہ لگایا گیا،متعصب جج ہمایوں دلاور کی جانب سے تاریخ میں بیہودہ ترین انداز میں ٹرائل چلایا گیا،تاریخ کے اس بدترین ٹرائل میں ایک متعصب اور اخلاقی ساکھ سے محروم جج کے ہاتھوں انصاف کے قتل کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان گرفتار

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تعصب کی سیاہ پٹیاں آنکھوں پر باندھ کر ٹرائل چلانے والے جج نے مقدمے کے حقائق کو مخصوص ایجنڈے کی بھینٹ چڑھایا،سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام اور انجینئرنگ کی بدترین مثال ہے،ناقص،مضحکہ خیز اور ٹھوس قانونی بنیادوں سے محروم فیصلے کے ذریعے جمہور اور جمہوریت کیخلاف شرمناک یلغار کی گئی،ہمایوں دلاور کا فیصلہ لندن پلان کے تحت لیول پلیئنگ فیلڈ جیسے شرمناک اہداف کے حصول کی مایوس کن کوشش ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ قوم کے مقبول اور معتبر ترین سیاسی قائد کیخلاف سازش اور انتقام کی ایسی بھونڈی کوشش قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی،تحریک انصاف فسطائیت کو میسّر عدالتی پناہ اور بدترین ریاستی جبر کے سامنے ہرگز سرنگوں نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کوٹ لکھپت جیل منتقل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں