لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے گھر پولیس کی جانب سے کی جانے والی توڑ پھوڑ اور چھاپوں کے خلاف پھٹ پڑے،پولیس اور سرکاری حکام کے نام سخت پیغام جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:”اصلی اور نسلی بندہ ہوں،مقابلے میں دوستوں کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا“شیخ رشید نے شہباز شریف کو واضح پیغام دے دیا
”پاکستان ٹائم“کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اور ذمہ داران کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں اور توڑ پھوڑ کا سلسلہ بلا رکاوٹ جاری ہے،تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور جنہیں پہلے بھی بغیر کسی جواز کے حراست میں لیا گیا اور ملک بھر کی جیلوں میں ایک ماہ تک قید رکھا گیا،جہاں انہیں دورانِ حراست تشدد(کسٹوڈیل ٹارچر)کا نشانہ بھی بنایا گیا،کی رہائش گاہ پر پھر سے چھاپہ مارا گیا ہے،حکام نے ان کے 82 سالہ ضعیف والد کو 5 گھنٹوں تک ہراساں کیا اور نہایت بے رحمی سے لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء اور 5 گاڑیاں ساتھ لے گئے،اس کے علاوہ انہوں نے جان بوجھ کر گیس لیک کی جس سے پورا گھر ایک دھماکے سے اڑ سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے جمہوریت کو پٹڑی سے اتارا،پنجاب انتخابات کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
عمران خان نے کہا کہ ان حربوں اور ہتھکنڈوں سے اہلِ پاکستان کے پائے استقامت میں کوئی لغزش پیدا ہوگی،نہ ہی ان کے دلوں میں حقیقی آزادی کی تڑپ ماند پڑے گی،البتہ یہ ریاست اور شہریوں کے مابین رشتے میں دراڑیں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس توڑ پھوڑ کے ذمہ دار آئی جی پولیس اور ڈی سی او کیخلاف عدالتوں میں 22A کا مقدمہ دائر کریں گے،پولیس اور سرکاری حکام کیلئے میرا پیغام ہے کہ حالات بہرحال ہمیشہ ایک سے نہیں رہتے چنانچہ آپ یقین رکھئے کہ ان جرائم پر آپ کا محاسبہ کیا جائے گا اور ”اوپر سے ملنے والے“احکامات آپ اور جیل کے مابین ہرگز حائل نہ ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے راجہ ریاض اور نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو سرخ جھنڈی دکھا دی