لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)سے ”بغاوت“کرنے والے اراکین کے خلاف چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ایکشن کا سلسلہ جاری ہے،تحریک انصاف نے راجہ ریاض اور نور عالم خان سمیت مزید 13 ارکان کو سرخ جھنڈی دکھا دی۔
یہ بھی پڑھیں:ضمانت کے باوجود سابق ایم پی اے گرفتارچیف جسٹس چھٹی کے باوجود عدالت پہنچ گئے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد خان،نور عالم خان سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔تحریک انصاف نے رمیش کمار وانکوانی،نزہت پٹھان،وجیہہ قمر،سردار ریاض محمود خان مزاری کو پارٹی سے نکال دیا جبکہ رانا محمد قاسم نون کی بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔نواب شیر،مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان،افضل خان ڈھانڈلہ،محمد عبدالغفار وٹو،عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین دہر کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا۔پارٹی چھوڑنے والوں کو بر طرفی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے جبکہ تمام رہنماوں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا ملک شوکت کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔شوکت علی کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر نئی پارٹی اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دن کے اندر وضاحت طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہریار آفریدی پھر گرفتار