”اصلی اور نسلی بندہ ہوں،مقابلے میں دوستوں کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا“شیخ رشید نے شہباز شریف کو واضح پیغام دے دیا

راولپنڈی(وقائع نگار)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کہنا چاہتا ہوں،ظلم اتنا کریں جتنا برداشت کر سکیں،ہم مر سکتے ہیں عزت کی موت مرنا پسند کریں گے، اصلی اور نسلی بندہ ہوں،مقابلے میں دوستوں کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے جمہوریت کو پٹڑی سے اتارا،پنجاب انتخابات کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر نامعلوم مقام سے اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کی ویڈیو دکھ اور تکلیف کے عالم میں بنا رہا ہوں،راشد شفیق کی والدہ کا کل انتقال ہوا،میرے گھر میں رات کو دو ریڈ کئے گئے،میرے دو ملازموں کو لے جا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کہنا چاہتا ہوں ظلم اتنا کریں جتنا برداشت کر سکیں،ہم مر سکتے ہیں عزت کی موت مرنا پسند کریں گے،اصلی اور نسلی بندہ ہوں،مقابلے میں دوستوں کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس ،سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری اپنی پارٹی ہے،اپنے انتخابی نشان قلم دوات پر الیکشن لڑتا ہوں،ساری زندگی فوج، شہداء اور مجاہدوں کا ساتھ دیا،دو جنگوں میں خود حصہ لیا،مجھ پر 7 کیس جھوٹے بنائے گئے ہیں اور ساتوں میں ضمانت ہے لیکن کیا یہ انصاف ہے کہ ہم اپنے عزیروں کو کندھا بھی نہیں دے سکے؟۔انہوں نے کہا کہ کل سے 13 اگست کی رات 10 بجے تک روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو پیغام دوں گا اور ٹوئٹ بھی کروں گا،چٹان کی طرح کھڑا ہوں اور قبر کی دیواروں تک دوستی نبھاتا ہوں،عزت کی موت مرنے کو ہی ترجیح دوں گا،ہتھیار نہیں پھینکوں گا اور کبھی پریس کانفرنس نہیں کروں گا،اگر کروں تو سمجھیں میرا ضمیر مر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے راجہ ریاض اور نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو سرخ جھنڈی دکھا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں