اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ،25صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصلے میں قرار دیا گیا کہ انتخابات صرف درخواست گزاروں کا نہیں بلکہ پنجاب اور کے پی کے عوام کا مطالبہ بھی ہے،الیکشن کمیشن کسی طور الیکشن کی تاریخ کو از خود آگے نہیں بڑھا سکتا ،الیکشن کمیشن کا فرض نہ صرف الیکشن بلکہ ان کا شفاف اور منصفانہ انعقاد بھی ہے،الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا ماسٹر نہیں بلکہ ایک آئینی جزو یا ادارہ ہے،الیکشن کے بغیر جمہوریت بے معنی ہے ،انتخابات میں رکاوٹ سے الیکشن کمیشن نے ایک طرح سے جمہوریت کو پٹڑی سے اتارا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس ،سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار