انٹرنیشنل والی بال ٹورنامنٹس کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل والی بال ٹورنامنٹس کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امام الحق کی شادی کب ہو گی ؟ پتا چل گیا

پاکستان ٹائم کے مطابق قومی کوچ سعید احمد خان نے بتایا کہ بوائز انڈر 18 کے پہلے مرحلے ٹرائلز ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے چھ سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ٹرائلز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے 45 کھلاڑیوں کا چناﺅ فائنل ٹرائلز کے لئے کیا گیا اور فائنل ٹرائلز جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل ٹرائلز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے 22 کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز غیر ملکی برازیلین کوچ اسنانیا کےعلاوہ قومی کوچز سعید احمد خان،احسان اقبال اور محمد اسماعیل خان لے رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ فزیکل ٹریننر برازیلین لوکس بھی ہیں۔چوہدری محمد اکرم ٹیم کے ہمراہ بطور منیجر اور کیمپ کمانڈنٹ کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔منتخب ٹیم آئندہ برس جون میں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔سعید احمد نے کہا کہ یہ سب پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کی ذاتی دن رات کوشش کا نتیجہ ہے،پاکستان کی ٹیم میرٹ کی بنیاد پر مضبوط تیار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ،سری لنکا نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر پہلی فتح حاصل کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں