ورلڈ کپ ،سری لنکا نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر پہلی فتح حاصل کرلی

ورلڈ کپ ،سری لنکا نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر پہلی فتح حاصل کرلی

لکھنو (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔ بھارتی شہر لکھنو میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی جانب سے وکرم جیت سنگھ اور میکس او ڈاڈ بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے جبکہ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے بائولنگ کا آغاز کیا،آئی لینڈرز کے کسن راجیتھا نے 4 رنز پر وکرم جیت سنگھ کو پویلین بھیج کر سری لنکا کو شروع ہی میں کامیاب دلائی، جس کے بعد نیدرلینڈز کے بیٹرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور اسکور کو 48 تک پہنچایا۔کسن راجیتھا نے عمدہ بالنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے اگلے ہی اوور میں کولن ایکرمین کو بھی چلتا کیا، وہ 29 رنز بنا کر مینڈس کو کیچ دے بیٹھے، نیدرلینڈز کو چوتھا نقصان باس ڈی لیڈے کی صورت میں ہوا، جنہیں دلشان مدوشنکا نے پویلین کی راہ دکھائی۔اس کے بعد نیدرلینڈز کے بیٹرز سائبرینڈ اینجل برچٹ اور لوگان وین بیک نے محتاط انداز میں ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ساتویں وکٹ کے لئے 130 رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا مجموعہ 221 رنز تک پہنچایا۔نیدرلینڈز کے لیے سب سے بڑی شراکت بنانے والی اس جوڑی کی ساجھے داری کا خاتمہ دلشان مدھوشانکا نے کر دیا، انہوں نے 82 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے اورسری لنکا کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور 18 کے مجموعے پر کوشل پریرا صرف 5 رنز بنانے کے بعد آریان دت کی وکٹ بن گئے۔کپتان کوشل مینڈس بھی کچھ قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے اور 11 رنز بنانے کے بعد آریان دت کی دوسری وکٹ بن گئے۔سری لنکا نے 10 گیندوں قبل ہی ہدف تک رسائی حاصل کر کے ورلڈ کپ میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں