امام الحق کی شادی کب ہو گی ؟ پتا چل گیا

امام الحق کی شادی کب ہو گی ؟ پتا چل گیا

ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے بعد شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق امام الحق اس وقت آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اب تک ورلڈکپ کی 4 اننگز میں 133 رنز بنا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق امام الحق ورلڈکپ مکمل ہونے کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں اور تقریبات کی تاریخ بھی سامنے ا?گئی ہیں۔ امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی جبکہ نکاح 25 نومبر کو ہونا ہے۔ امام الحق کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں رکھا گیا ہے۔یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی خاتون سے ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ،سری لنکا نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر پہلی فتح حاصل کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں