ویمنز بگ بیش لیگ میں پاکستانی امپائرز بھی خدمات سرانجام دینگے

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)ویمن کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ بگ بیش لیگ شروع ہو چکی ہے جس میں پاکستانی امپائرز بھی خدمات سرانجام دینگے۔

یہ بھی پڑھیں:امام الحق کی شادی کب ہو گی ؟ پتا چل گیا
پاکستانی نژاد آسٹریلوی امپائرز احمد خان، سید ہمایوں اور محمد قریشی لیگ میں شامل ہیں، تینوں امپائرز مینز بگ بیش لیگ میں فورتھ امپائر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیں گے،کرکٹ آسٹریلیا نے تینوں پاکستانی نژاد آسٹریلوی امپائرز کو امپائرز پینل کا حصہ بنایا ہے،تینوں امپائرز ویمنز نیشنل کرکٹ لیگ سیکنڈ الیون میچز اور ایج گروپ نیشنل چیمپئنز لیگ میں بھی امپائرنگ کریں گے،کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے لیے پینل میں 35امپائرز کے ناموں کا اعلان کر رکھا ہے جن میں سے 4امپائرز کا بیک گراﺅنڈ بھارت اور ایک کا سری لنکا سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ،سری لنکا نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر پہلی فتح حاصل کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں