میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں،تین رکنی خواتین حسیناوں کا گروہ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے جڑواں شہروں کی میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود قریشی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کی میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتوں میں ملوث لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گینگ کے قبضے سے دو موبائل فون اور ساڑھے چار لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔لیڈی گینگ کی گرفتار کی جانے والی ارکان میں مریم،مختیاراں اور صنم شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا ٹارگٹ میٹرو بس میں سفر کرنے والی خواتین ہوتی تھیں اور یہ گینگ تھانہ وارث خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔تفتیش کے دوران لیڈی گینگ کی جانب سے درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سائفر ٹرائل روکنے کے حکم میں کل 11 بجے تک توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں