shah mehmood

شاہ محمود ضمانت کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود کے وکیل نے درخواست میں ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کر دی ،سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 8نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ،ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ،درخواست گزار کیخلا ف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ۔درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : نیب ٹیم کی عمران خان سے جیل میں تفتیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں