راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف سے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس بارے پوچھ گچھ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل اعظم کی قیادت میں اڈیالہ جیل پہنچی ،نیب ٹیم نے ہفتہ کو بھی عمران خان سے پونے سات گھنٹے تک تفتیش کی تھی ۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کو تفتیش کیلئے چار دن کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : سابق وزیر ملک شاہ محمد گرفتار ،تھانہ کینٹ منتقل