بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی کرپشن کیسز اور نو مئی واقعات میں تحریک انصاف کے سابق وزیر شاہ محمد خان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک شاہ محمد کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ منتقل کر دیا گیا ،ملک شاہ محمد کو نو مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے ،شاہ محمد کیخلاف اینٹی کرپشن کی جانب سے بھی کیسز درج ہیں ۔
