اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف ٹرائل میں کل تک کیلئے توسیع کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ،عدالت نے خصوصی عدالت کے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا ،عدالت نے سیکیورٹی خدشات سے متعلق بھی رپورٹس طلب کر لیں ۔کل گیارہ بجے کیس کی دوبارہ سماعت ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود ضمانت کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے