سفاک شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی

سلانوالی(نمائندہ خصوصی)صوبہ پنجاب کے علاقے سلانوالی میں انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک سفاک شوہر نے پیٹرول چھڑک کر اپنی بیوی کو آگ لگا دی،خاتون موت و حیات کی کشمکش میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شارٹ ٹرم اغوا کا ایک اور واقعہ سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں پر مقدمہ درج
”پاکستان ٹائم“کے مطابق افسوسناک واقعہ سلانوالی کے نواحی گاوں چک نمبر 126 جنوبی میں پیش آیا۔اعجاز نامی سفاک شخص متاثرہ خاتون تہمینہ کا شوہر ہے،جس نے اپنے بھائی امتیاز کے ساتھ مل کر اپنی بیوی پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے اس وقوعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 15 پر کال کرنے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ متاثرہ خاتون کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مدعی مقدمہ کو با اثر لوگوں کی جانب سے صلح کے لیے دھمکایا جا رہا ہے،اگر صلح نہ کی تو انجام اچھا نہیں ہو گا۔متاثرہ خاتون نے وزیر اعظم شہباز شریف،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،آئی جی پولیس،آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا سے انصاف اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کیخلاف راولا کوٹ میں تاریخی جلوس،دھرنا، 10 اگست سے سول نافرمانی تحریک کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں