افغان حکومت نے پاکستانی طالبان پر بڑی پابندی عائد کر دی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان حکومت نے افغانستان میں مقیم پاکستانی طالبان گروہوں پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی کا غزہ کے شہریوں کے لیے 50 ملین یورو کی امداد کا اعلان

”پاکستان ٹائم “کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کے کمانڈر کی خوست میں اس حوالے سے ہدایات دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔افغان طالبان کمانڈر نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ لوگ ہمارے ہاں مہاجر اور ہمارے لیے قابل قدر ہیں تاہم آج کے بعد کسی کو اپنے ساتھ اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تبلیغی حکومت نہیں کہ آپ کی منت کریں،امارت اسلامی حاکم اور ہم حفاظت پر مامور ہیں،امارت اسلامی کے خلاف بات کرنے والا گرفتار ہوا تو پھر اس کا نہ پوچھے۔

یہ بھی پڑھیں:ترک صدر رجب طیب اردوان کی اقوام متحدہ اور میڈیا پر سخت تنقید

اپنا تبصرہ بھیجیں