جرمنی کا غزہ کے شہریوں کے لیے 50 ملین یورو کی امداد کا اعلان

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے غزہ کے شہریوں کو 50 ملین یورو کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودیہ میں آسیان سمٹ کا پہلا اجلاس ،جی سی سی ممالک کے سربراہان کی آمد شروع

جرمن وزارت خارجہ کے ایک بیان میں بیئربوک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ برلن بھی غزہ کی پٹی میں طبی ٹیمیں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے،بیربوک کے دورے کا مقصد”مستقل یکجہتی” کا اظہار اور فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،بیئربوک نے اردن میں غزہ کے لیے مختص امدادی پیکج کا اعلان کیا۔جرمن وزیر خارجہ نے عمان میں اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے،میرے لیے فلسطینیوں کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ ہم ان کے مصائب کو بھی دیکھتے ہیں۔انہوں نے غزہ میں لاکھوں بے گناہ لوگوں کی انسانی صورتحال کو “تباہ کن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی امداد،خوراک،پانی اور طبی امداد غزہ کے لوگوں تک جلدی اور بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ترک صدر رجب طیب اردوان کی اقوام متحدہ اور میڈیا پر سخت تنقید

اپنا تبصرہ بھیجیں