برازیل میں فٹبال شائقین کی بس کو حادثہ، 7 افراد ہلاک، 36 سے زائد زخمی

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل میں فٹ بال شائقین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، 7 افراد ہلاک جبکہ 36 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں پولیس سے بھاگتے شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی،کئی افراد زخمی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلب کا میچ ختم ہونے کے بعد بس شائقین کو واپس لے کر جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس سڑک سے اتر گئی اور کھائی میں جا گری،حادثہ برازیل کی ریاست میناس گیریس میں پیش آیا، بس میں 40سے زائد شائقین سوار تھے، حادثے کے باعث 7افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جارجیا میں انتخابی نتائج پلٹنے کا مقدمہ،ڈونلڈ ٹرمپ بارے بڑی خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں