جارجیا میں انتخابی نتائج پلٹنے کا مقدمہ،ڈونلڈ ٹرمپ بارے بڑی خبر آ گئی

جارجیا(مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی الیکشن میں امریکی ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ جمعرات کو خود کو جیل حکام کے سپرد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون،ایسی یقین دہانی کرادی کہ امریکہ کی پریشانی بڑھ جائے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمے میں عدالت میں پہلی پیشی سے پہلے سابق صدر اور 18 شریک ملزمان نے خود کو تحویل میں دینا ہے،اسی حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن مداخلت کیس میں سابق صدر ٹرمپ کی 2 لاکھ ڈالر میں ضمانت ہو گی جس پر اٹلانٹا میں الزامات عائد ہونے پر امریکا کے سابق صدر کو نقد رقم جمع کراناہوگی جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 3 مزید مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں