جارجیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پولیس سے بچنے کی کوشش میں فرار بے رحم شخص نے تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:جارجیا میں انتخابی نتائج پلٹنے کا مقدمہ،ڈونلڈ ٹرمپ بارے بڑی خبر آ گئی
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامائی سین جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس سے بھاگتا شخص گاڑی ہجوم پر چڑھادیتا ہے، تاہم مسلح پولیس اہلکار نے ڈرائیور کو بالآخر قابو کرلیا،رپورٹس کے مطابق جیسے ہی پولیس اہلکار نے گاڑی چلانے والے شخص کے سر پر بندوق تانی تو اس نے مزاحمت نہیں کی اور خود کو اہلکار کے حوالے کردیا، تاحال گاڑی چلانے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔