افغان شہریوں کی وطن واپسی،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار)سپریم کورٹ نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کےخلاف چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر تے ہوئے درخواست پر کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف شہروں میں خفیہ آپریشن ،7 دہشت گرد گرفتار
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سپریم کورٹ میں غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس یحیی آفریدی نے ان چیمبر اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیئے اور افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی،رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور پولیس کے پاس گشت کیلئے پٹرول ختم ،گاڑیاں تھانوں میں کھڑی کر دی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں