لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کی پولیس کے پاس گشت کیلئے پٹرول نہ رہا ،پولیس کی گاڑیاں تھانوں میں کھڑی کر دی گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول نہ ملنے کے باعث ڈولفن ،پیرو اور تھانوں کی گاڑیاں کھڑی کر دی گئیں ہیں ،ڈولفن اور پیرو کو کئی دن پہلے سے فیلڈ سے ہٹا دیا گیا ہے ،ان کے اہلکار اب کرائم کنٹرول کے بجائے جنرل ڈیوٹی پر مامور ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس آج ،جسٹس مظاہرکے اعتراضات کا جائزہ لیا جائیگا