اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے پیش نظر پولیس نے انہیں خصوصی سیکیورٹی فراہم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل
تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف کی سیکیورٹی سکواڈ میں 3 سپیشل پولیس وینز بھی شامل کر دی گئیں، اے ٹی ایس اہلکاروں کا خصوصی دستہ بھی نواز شریف کے ساتھ تعینات کر دیا گیا۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر 500 اہلکار،ہائیکورٹ میں 300 اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ہائی کورٹ جانے والے راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا۔یاد رہے کہ نواز شریف کو پہلے ہی سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی دی جا چکی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے نواز شریف کو بلیو بک کے مطابق سابق وزیر اعظم کی سیکورٹی فراہم کی گئی۔نواز شریف کو سکیورٹی کی دو گاڑیاں،رہائش گاہ پر پولیس گارڈ تعینات کر دی گئی ہے۔