معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت، ماسٹر مائنڈ گرفتار،کس کالعدم تنظیم سے تعلق ہے؟تہلکہ خیز خبر آ گئی

کراچی(کرائم سیل)معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی،کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ہونے والے مبینہ ملزم کا کس کالعدم تنظیم سے تعلق ہے اور امجد صابری کے قتل میں کون کون شامل تھا؟سی ٹی ڈی نے تہلکہ خیز تفصیلات جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف قوال امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا،دہشت گرد حافظ قاسم عرف گنجا کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد حافظ قاسم رشید عرف گنجا کو کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد قاسم رشید نے عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے ذریعے امجد صابری،رینجرز کے چار جوان،دو آرمی اہلکار اور مخالف مکتبہ فکر کے چار افراد کو قتل کرایا۔دہشت گرد قاسم رشید ایم پی اے رضا حیدر اور دیگر سنگین نوعیت کے دہشت گردی کے مقدمات میں جیل میں قید تھا اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوا اور ساتھیوں کو دوبارہ فعال کر رہا تھا۔ملزم کے ساتھیوں میں وسیم بارودی،عبداللہ،دانش،حافظ اخلاق،پرویز،قاری عنایت اور عبداللہ الیاس تیموری شامل ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد قاسم رشید دوران قید جیل سے اپنا نیٹ ورک چلاتا تھا،اس نے سیکورٹی اہلکاروں اور پولیس افسران سمیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل پیر مسعود،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالرزاق عباسی کے قتل سمیت دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،دہشت گرد سے ہینڈ گرنیڈ،پستول اور باردوی مواد بھی برآمد ہوا ہے،ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے معروف قوال امجد صابری 7 برس قبل 22 جون 2016 کو اپنے گھر سے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے نکلے تھے تاہم راستے میں ہی مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار،سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ جاری کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں