راولپنڈی (نیوز رپورٹر )سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی طبیعت اچانک ناساز ہونے کے باعث انہیں امراض قلب کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت، ماسٹر مائنڈ گرفتار،کس کالعدم تنظیم سے تعلق ہے؟تہلکہ خیز خبر آ گئی
پاکستان ٹائم کے مطابق گزشتہ رات شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(آر آئی سی)ہسپتال منتقل کیا گیا۔شیخ رشید کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مختلف ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی۔شیخ رشید کی ای سی جی کی گئی ہے،انہیں کچھ دیر تک زیر نگرانی رکھا جائے گا۔شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر آر آئی سی ہسپتال لایا گیا۔ڈاکٹرز کی جانب سے شیخ رشید کے دل اور خون کے مختلف ٹیسٹ کرنے تک ہسپتال میں انڈر آبزرویشن رکھا جائے گا۔شیخ رشید کا صبح معائنہ کر کے حتمی رائے قائم کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل