پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے ایک دن میں قومی خزانے کو کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟پریشان کن تفصیلات آ گئیں

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او)پی ایس او کی جانب سے فیول نہ دینے کے باعث قومی ائیر لائن(پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے ایک دن میں 80 کروڑروپے کا نقصان ہوا، نجی ایئرلائنز نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کا کرایہ 80 ہزار روپے تک بڑھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں،نیب نے احتساب عدالت میں ہاتھ کھڑے کر دیئے
”پاکستا ن ٹائم“ کے مطابق ملک بھر میں قومی ائیر لائن کے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے کراچی میں پی آئی اے کی سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا،جس میں صدر پیپلزیونٹی ہدایت اللہ خان نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے قومی ایئر لائن کو ایک دن میں 80 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے،نجی ایئر لائنز نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ 80 ہزار تک بڑھا دیا ہے۔
صدر پیپلزیونٹی ہدایت اللہ خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پی ایس او کی جانب سے قومی پروازوں کو آج ایندھن نہ فراہم کر نے کی شدید مذمت کی اور کہا گیا کہ پی آئی اے اور پی ایس او دونوں قومی ادارے ہیں،سازش کے تحت پی آئی اے کو ایندھن نہ دینا زیادتی ہے،پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہونے سے نجی ایئر لائن کو فائدہ ہو رہا ہے اور وہ مسافروں سے من مانے کرائے وصول کر رہی ہیں،پی ایس او کو دیگر اداروں نے اربوں روپے دینے ہیں لیکن ان کا فیول بند نہیں ہوتا،جہازوں کو ایندھن نہ دینا قومی ایئر لائن کے ساتھ زیادتی ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔صدرپیپلزیونٹی کا کہنا تھا کہ کسی صورت پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے،پی آئی اے کے اثاثوں کی نجکاری کی کوشش کی جا رہی ہے،پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں،مسافروں کو پریشان کیا جارہا ہے،پیپلز یونٹی جلد ہی احتجاجی تحریک کا اعلان کرے گی،ہم ادارے کو بچانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جی ڈی اے نے مسلم لیگ ن کیساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا عندیہ دیدیا

یاد رہے کہ اتوار کے روز بینک میں رقم منتقل نہ ہونے کے باعث پی ایس او نے ائیر پورٹس پر پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن دینے سے معذرت کرلی تھی،جس کے بعد قومی ائیر لائن کا آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور بیشتر اندرون ملک پروازیں منسوخ کی گئیں۔گزشتہ کئی روز سے پی آئی اے ہر روز کی پروازوں کے ایندھن کے پیسے پیشگی ادا کررہا ہے، گزشتہ روز بھی 220 ملین روپے ادا کئے گئے تھے۔اس ساری صورتحال میں قومی ائیرلائن کا آپریشن بری طرح متاثر ہوا، اور بیشتر اندرون ملک پروازیں منسوخ کی گئیں، اور مسافر رل گئے، لیکن حکومتی ایما پر قومی ایندھن کمپنی کسی قسم کی رعایت دینے پر راضی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے یا نہیں؟بڑی خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں