”میرے نظام انصاف تجھے سلام“نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر ارشاد بھٹی سٹپٹا گئے،ملکی نظام عدل کی دھجیاں بکھیر دیں

اسلام آباد(وقائع نگار)معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی درخواست ضمانتوں کی منظوری پر ملکی عدل و انصاف کا”نوحہ“پڑھتے ہوئے ایسی باتیں کہہ دی ہیں کہ بڑے بڑے قانون دان بھی دنگ رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ایکس“ پر سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ پہلے ذرا ملاحظہ فرمائیں کہ جج احتساب عدالت کیا کہہ رہے؟توشہ خانہ سے غیر قانونی گاڑیاں لینے کے کیس میں تو نواز شریف ایک دفعہ بھی پیش نہیں ہوئے،اب ملاحظہ فرمائیں کہ نیب صاحب کیا فرما رہا؟نواز شریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ معطل کر دیں،نواز شریف کو ایسا ملک اور ایسا نیب بھلا کہاں ملے گا؟میرے نظامِ انصاف تجھے سلام،احتساب عدالت نے توشہ خانہ سے غیر قانونی گاڑیاں لینے کے کیس میں ایک بار بھی پیش نہ ہونے کے باوجود نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے،عدالت نے نواز شریف کو واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے سے روک دیا،میرے نظامِ انصاف تجھے سلام۔ارشاد بھٹی نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ احتساب عدالت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی نواز شریف کو 24 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا،مطلب 24 اکتوبر تک ضمانت،مطلب آئیں،جلسہ کریں،پارٹی اجلاس کریں،اپنے محل میں جا کر آرام کریں،گھر والوں کےساتھ وقت گزاریں اور پھر ایک رسمی کارروائی کیلئے عدالت آجائیں،میرے نظامِ انصاف تجھے سلام۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اپیل پر سماعت،اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

انہوں نے کہا کہ کل درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ آئی، کل ہی درخواست منظور ہوئی،کل ہی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوئی،کل ہی بنچ بنا،کل ہی سماعت ہوئی،کل ہی بن بلائے نیب پراسیکیوٹر عدالت آگئے،کل ہی بن بلائے آئے نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا دیا کہ نواز شریف کو ضمانت دیدیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں اور آج احتساب عدالت اور اسلام باد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا،کون کہتا ہے کہ پاکستان میں سستا اور فوری انصاف نہیں ملتا؟میرے نظام انصاف تجھے سلام۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی درخواست دائر ہونے سے احتساب عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے آنے تک تقریباً 21 گھنٹے اور 38 منٹ لگے،جی ہاں سعودی عرب میں بیٹھے نواز شریف کو بنا پیش ہوئے صرف21 گھنٹوں 38 منٹوں میں 2 عدالتوں سے ریلیف مل گیا،کون کہتا ہے پاکستان میں فوری سستا انصاف نہیں ملتا؟میرے نظامِ عدل تجھے سلام۔انہوں نے کہا کہ عرض یہ ہے کہ یہ وہی اسلام آباد ہائی کورٹ ہے جس نے نواز شریف کیلئے فل ڈے سماعتیں کیں،جس نے نواز شریف کی زندگی کی گارنٹیاں مانگیں،جس نے جب ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز،کیپٹن صفدر کو ضمانت دی تو سپریم کورٹ نے 5 اعتراضات لگا کر کہا یہ تو آپ کر ہی نہیں سکتے تھے اور یہ وہی اسلام آباد ہائیکورٹ جس نے چند گھنٹوں میں ایک مفرور،مجرم کو ضمانت دیدی مگر یہ وہی اسلام آبادہائیکورٹ جس نے ایک مرغی چور کو ضمانت نہ دی،اب سمجھے ملک چور کو سب ریلیف،مرغی چور کو ضمانت بھی نہیں؟میرے نظامِ انصاف تجھے سلام۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیلئے سائیکل پہنچ گئی ،اڈیالہ جیل حکام کا مہیا کرنے سے انکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں