اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کی اپیل پر سماعت ،جیل سپرنٹنڈنٹ کوشوکاز نوٹس جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ،جیل سپرنٹنڈنٹ کو عدالتی نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ،عدالت نے کہا کہ کیوں نہ جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیلئے سائیکل پہنچ گئی ،اڈیالہ جیل حکام کا مہیا کرنے سے انکار