حماس کی اسرائیل کیخلاف کامیاب کارروائی پر دنیا بھر میں جشن منایا گیا

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک )فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے بیت المقدس پر قابض اسرائیل پر اچانک اور غیر متوقع حملہ کر کے سب کو ششدر کر کے رکھ دیا،اس کارروائی کو صیہونی ریاست کے خلاف کی گئی اب تک کی سب سے بڑی اور اہم ترین کامیابی ہے جس پر کئی ممالک میں جشن منایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن الاقصیٰ دوسرے روز بھی جاری ،300 سے زائد اسرائیلی ہلاک،500 فلسطینی شہید

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے اسرائیل کی انٹیلی جنس نیٹ ورک کو توڑتے ہوئے فوجی کیمپوں میں داخل ہونے اور کامیاب کارروائی کرنے پر دنیا بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔ حماس کی کامیاب کارروائی کی خبر نشر ہوتے ہوئے ترکیہ کے شہر استنبول میں عوام فلسطین کا جھنڈا تھامے سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔ریلی کے شرکا نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔حماس کو اس کارروائی میں لبنان سے حزب اللہ کی حمایت بھی حاصل تھی یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر جوابی حملے بھی کیے لیکن اس کے باوجود لبنان میں شہریوں کی بڑی تعداد حماس کی کامیابی پر باہر نکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔سلطنت عمان میں بھی شہریوں نے حماس کی کامیاب کارروائی پر جشن منایا۔ نعرہ تکیبر سے فضا گونج اٹھی۔شرکا نے فلسطین کے جھنڈے تھامے ہوئے تھے اور روایتی رقص بھی کیا۔اسی طرح کینیڈا سمیت دیگر غیر مسلم ممالک میں بھی فلسطینیوں اور مسلم کمیونیٹی نے حماس کی کامیاب کارروائی کا جشن منایا۔ واضح رہے کہ اسرائیل پر حماس نے 5000 سے زائد راکٹس داغے اور کئی فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔اس کارروائی میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر اور اہلکاروں سمیت 500 سے زائد اسرائیلی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:طاہر اشرفی کا فلسطینی قاضی القضاہ محمود الہباش سے ٹیلی فونک رابطہ،دونوں رہنماوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟تفصیلات جانئے

اپنا تبصرہ بھیجیں