طاہر اشرفی کا فلسطینی قاضی القضاہ محمود الہباش سے ٹیلی فونک رابطہ،دونوں رہنماوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟تفصیلات جانئے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)فلسطین اسرائیل کی حالیہ جنگی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی اور قاضی القضاة فلسطین محمود الہباش کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں فلسطین اسرائیل کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:”الیکشن کا کچھ پتہ نہیں کب ہوں“خورشید شاہ الیکشن کمیشن سے مایوس
پاکستان ٹائم کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ اسرائیلی حملوں کے بعد چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے قاضی القضاة فلسطین محمود الہباش سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جنگ کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبالہ خیال کیا۔علامہ طاہر اشرفی فلسطینی قاضی القضاہ محمود الہباش سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان اہل فلسطین کے ساتھ ہے،آج جو کچھ بھی ہوا،وہ اسرائیلی جرائم کا نتیجہ ہے،اسرائیل عرصہ درازسے آزادفلسطین پر حملہ آور ہے۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد،خود مختار فلسطینی ریاست چاہتا ہے اور عالمی سطح پر فلسطین کی آزادی کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا۔دوسری طرف قاضی القضاة فلسطین محمود الہباش نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے عادلانہ موقف پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی عوام پاکستانی قوم اور عالم اسلام سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس مشکل وقت میں اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں