لاہور(کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی جیل میں قید معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ صنم جاوید خان کے شوہر بارے عدالت سے اہم خبر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے راجہ ریاض اور نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو سرخ جھنڈی دکھا دی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق عدالت نے سوشل میڈیاایکٹوسٹ صنم جاوید کے خاوندودیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے خاوند عتیق ریاض و دیگر کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزمان عتیق ریاض ، ارشد خان،طاہر یوسف،ظاہر زبیر ،اسامہ اور محمد زاہد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔عدالت نے عتیق ریاض سمیت دیگر ملزمان کا14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہریار آفریدی پھر گرفتار