فیاض الحسن چوہان کا ایسا دعویٰ کہ تحریک انصاف کے ورکرز دنگ رہ جائیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایسا دعویٰ کردیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی ورکرز بھی دنگ رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے راجہ ریاض اور نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو سرخ جھنڈی دکھا دی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے بڑادعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پنجاب سے90 فیصد ممبران قومی و صوبائی اسمبلی استحکام پاکستان پارٹی کو جوائن کریں گے، 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد ملک کی سیاسی فضاء نیا رخ اختیار کرے گی،پورے پاکستان سے سیاسی رہنما استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بنیں گے،ن لیگ کی ناکام پرفارمنس اورپی ٹی آئی کی اپنے ہاتھوں تباہی وبربادی کے بعد آئی پی پی عوام کی امیدوں کا مرکز ہو گی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے،مہنگائی کی اصل وجہ ن لیگ کی بیڈ پرفارمنس اور پی ٹی آئی کی تحریکِ فساد فی الارض ہے،آئی پی پی غریب اور مڈل کلاس کی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی،آئی پی پی اقتدار میں آکر غریب اور مڈل کلاس کی تعمیر و ترقی پر مبنی پالیسیز بنائے گی،جہانگیر ترین کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کے زینے طے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ضمانت کے باوجود سابق ایم پی اے گرفتارچیف جسٹس چھٹی کے باوجود عدالت پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں