جناح ہسپتال لاہور نے غریب مریضوں کو مزید مشکل میں ڈال دیا

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)مہنگائی اور غربت سے ستائے شہریوں کے لئے سرکاری ہسپتالوں نے بھی بوجھ ڈالنا شروع کر دیا،جناح ہسپتال لاہور نے غریب مریضوں کو مزید مشکل میں ڈال دیا،کورونا اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹوں کی فیسیں بڑھا دیں، مفت پی سی آر ٹیسٹ کی فیس بھی مقرر کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے راجہ ریاض اور نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو سرخ جھنڈی دکھا دی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں رہا۔ جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ سلطان نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر ٹیسٹوں کی فیسیں بڑھا دیں۔کورونا کے مفت ہونے والے پی سی آر ٹیسٹ کی فیس اب 3 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ہیپا ٹائٹس کوالیٹیٹو پی سی آر ٹیسٹ کی فیس ایک ہزار 600 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 100 روپے کردی گئی۔ہیپاٹائٹس بی کے پی سی آر ٹیسٹ کی فیس ایک ہزار سات سو پچاس سے بڑھا کر 3 ہزار 400 مقرر کردی گئی۔ایم ایس آفس نے نئی فیسوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ مہنگے ہونے سے غریب مریض خوار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:”ملزمہ جتنی بھی طاقتور ہو اس کو سزا دینا وقت کی اہم ضرورت ہے“، مریم نواز کی رضوانہ کی عیادت کے موقع پر گفتگو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں