”ملزمہ جتنی بھی طاقتور ہو اس کو سزا دینا وقت کی اہم ضرورت ہے“، مریم نواز کی رضوانہ کی عیادت کے موقع پر گفتگو

”ملزمہ جتنی بھی طاقتور ہو اس کو سزا دینا وقت کی اہم ضرورت ہے“، مریم نواز کی رضوانہ کی عیادت کے موقع پر گفتگو

لاہور(وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ رضوانہ کی عیادت کے لیےہسپتال آنے کا مقصد اس ظلم کو ہائی لائٹ کرنا تھا، جتنے بھی ارباب اختیار ہیں، چاہے وہ وفاقی حکومت ہو یا صوبائی یا اعلیٰ عدلیہ، ان کو دیکھنا چاہیے کہ ملزمہ جتنی بھی طاقتور ہو اس کو سزا دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق انہوں نے گھریلو تشدد کا شکار کمسن لڑکی رضوانہ کی ہسپتال میں عیادت کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نسل ہمارا مستقبل ہے، ان کی تعلیم، صحت اور حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، رضوانہ کا ایک کیس میڈیا اور قوم کے سامنے ا?یا ہے، ایسے کئی کیسز خوف اور ڈر کی وجہ سے سامنے نہیں ا?تے ہیں۔
مریم نواز نے رضوانہ کی عیادت کے موقع پر کمسن ملازمہ کی والدہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں تسلی دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
واضح رہے کہ جنرل اسپتال لاہور میں زیر علاج کمسن ملازمہ رضوانہ کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی اسلام آباد کی جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات سول جج چودھری عاصم حفیظ کے گھر گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی جہاں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ رضوانہ کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے۔
واضح رہے کہ ن لیگ کی چیف ا?رگنائزر مریم نواز متحدہ عرب امارات میں ایک مہینہ گزارنے کے بعد جب وطن واپس ا?ئیں تو اس کے بعد سے وہ مکمل طور پر خاموش ہیں، نہ ان کی کوئی سیاسی سرگرمی دکھائی دی اور نہ ہی انہوں نے کوئی ٹویٹ کیا۔ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جب زیر علاج کمسن ملازمہ رضوانہ کی عیادت کے لیے جنرل اسپتال لاہور پہنچیں تو یہ ان کی یو اے ای سے واپسی کے بعد پہلی عوامی سرگرمی تھی۔مریم نواز نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی مختصر بات چیت کی لیکن اس میں بھی انہوں نے سیاست اور معیشت کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں