پاکستان زندہ باد ریلی ناصر باغ تا پنجاب اسمبلی

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام ”پاکستان زندہ باد “ ریلی آج مورخہ 27مئی بروز ہفتہ چار بجے شام ناصر باغ تا پنجاب اسمبلی نکالی جائے گی ،ریلی کی قیادت امیر مرکزیہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر ،سینیٹر حافظ عبد الکریم ،چوہدری کاشف نواز رندھاوا،حافظ معتصم الٰہی ظہیر،سید سبطین شاہ بخاری،رانا شفیق خان پسروری،حافظ محمد علی یزدانی،حافظ بابر فاروق رحیمی سمیت دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ریلی میں اہلیان لاہور سانحہ 9 مئی کی مذمت اور پاک فوج سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں