شادی تقریبات میں ون ڈش  کی پابندی پر عملدرآمد کا حکم بھی آگیا

 لاہور (سٹاف رپورٹر ) نگران وزیراعلی پنجاب نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کروانےکا حکم دے دیا ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے   کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ حکومتی ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں شادی تقریبات کے دوران ون ڈش اور رات 10 بجے کے اوقات کار پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے،  شادی ہالز کے ساتھ فارم ہاسز میں ہونے والی شادی تقریبات میں بھی ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : 190ملین پاﺅنڈ اور توشہ خانہ کیس ،عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اپنا تبصرہ بھیجیں