پشاور پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے بینرز سڑکوں پر آویزاں کرنیکا فیصلہ

پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور پولیس نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ روپوش ملزمان کے تصویری بینرز اہم شاہراہوں، متعلقہ تھانوں اور چوکیوں پر آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق شہر میں ڈکیتی ،راہزنی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ایک ہزار سے زیادہ روپوش ملزمان کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق بینرز پر ملزمان کی تصاویر کے ساتھ ان کے نام اور پتے بھی درج کیے جائیں گے۔عوام کو مطلوب ملزمان سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھنے کی ہدایت کی جائے گی۔ ملزمان کیساتھ تعلق رکھنے والے افراد کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیس نے کہا ہے کہ بینرز لگانے کا مقصد جرائم پیشہ افراد سے عوام کو باخبر رکھنا ہے۔ پولیس نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری میں عوام سے تعاون کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے بری خبر ، گیس کی قیمتوں میں اضافی کا امکان

اپنا تبصرہ بھیجیں