عوام کیلئے بری خبر ، گیس کی قیمتوں میں اضافی کا امکان

عوام کیلئے بری خبر ، گیس کی قیمتوں میں اضافی کا امکان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس قیمتیں بڑھانے کی سمری کل پیر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کرنے کا امکان ہے،پٹرولیم ڈویڑن نے سمری میں گیس کا ٹیرف 193 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے جبکہ دیگر کیٹگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے ، منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔سردیوں اور گرمیوں کا ریونیو ٹارگٹ برقرار رکھنے کیلئے فکس چارج بڑھانےکی تجویز بھی زیر غور ہے،حکام پٹرولیم ڈویڑن کے مطابق 0.5 سے 0.9 ہیکٹومیٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے قیمتیں برقرار رہیں گی، ماہانہ ایک ہیکٹو میٹر گیس استعمال کرنے والوں کا ٹیرف ایل پی جی کے برابر لایا جائے گا۔ذرائع پٹرولیم ڈویڑن کے مطابق ایل این جی کی سستے داموں فراہمی سے200 ارب سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے، قیمتیں نہ بڑھانے سے سوئی گیس کمپنیوں کو205 ارب کا نقصان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں