آئی فون 15 کی لانچنگ تقریبکب ہو گی؟تاریخ سامنے آ گئی

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل(آئی فون) نے 12ستمبر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پریس ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں کمپنی اپنے نئے آئی فون 15اور سمارٹ واچز لانچ کرے گی، ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے اپنی ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعے لوگوں کو ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی بارے تازہ خبرآگئی

صارفین ایپل کا ایونٹ اور آئی فون 15سمیت دیگر پروڈکٹس کی لانچ کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے لائیو دیکھ سکیں گے، اس ایونٹ میں آئی فون 15، ایپل واچز کی سیریز 9اور واچ الٹرا 2بھی لانچ کی جائیں گی،ایونٹ کے دوران آئی فون 15، آئی فون 15پلس، آئی فون 15پرو اور آئی فون پرو میکس بھی لانچ کیے جائیں گے، ایپل کے نئے آئی فونز میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں